3 جولائی 2019 - 11:20
بیجنگ میں  چین اورترکی کے صدورکی ملاقات

ترکی کے صدراردوغان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردوغان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور چین دو عظیم تمدنوں کے وارث ہیں اور دونوں کے باہمی تعلقات ہزاروں سال پر محیط ہیں ۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

.......

/169